ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنڑاروزنامہ وجئے کرناٹک میں ایک خاص طبقے کے خلاف رپورٹ شائع کرنے پر پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے مدیر کےخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

کنڑاروزنامہ وجئے کرناٹک میں ایک خاص طبقے کے خلاف رپورٹ شائع کرنے پر پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے مدیر کےخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

Thu, 11 Mar 2021 18:01:35    S.O. News Service

نئی دہلی:11؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)صحافتی دنیامیں پریس کونسل آف انڈیا نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کنڑا روزنامہ ’وجئے کرناٹک‘کے مدیر کے خلاف اشتعال انگیز رپورٹ شائع کرنےپر 5000روپئے جرمانہ اور غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

معاملے کی  سماعت کے دوران جاری کئے گئے سمنس کے مطابق  روزنامہ کے مدیر حاضر نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیاگیا ہے۔ پریس کونسل کے حکم کو نافذ کرنے کےلئے بنگلورو پولس کمشنر کو ہدایت جاری کئے جانےکی freespeechcollective.in  نامی ویب سائٹ نے رپورٹ شائع کی ہے۔

28مارچ 2020کو روزنامہ ’وجئے کرناٹک‘نے ’’ اپنی رپورٹ کی سُرخی لگائی تھی  کہ کورونا سےمرنے والے سبھی لوگ ایک ہی طبقے کے ہیں۔ اب بھی عبادت کے نام پر کیوں جمع ہورہےہیں‘‘    اس رپورٹ پر اعتراض جتاتے ہوئے بنگلوروکے’ کیامپین اگینسٹ ہیٹ اسپیچ ‘ نامی ادارے نے اخبار کے خلاف کیس داخل کیاتھا۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ کی متعلقہ رپورٹ صحافتی قانون 2019کے خلاف بتاتے ہوئے ادارے نے رپورٹ شائع کرنے پراخبار سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ   عوامی سطح پر معافی مانگے، اسی طرح  پریس کونسل سے اخبار کی سرزنش کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا  تھا۔


Share: